علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔
اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ)
2 کے حروف (ب،ک،ر)
3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت)
5 کے حروف (ہ،ن،ث)
6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ)
8 کے حروف (ح،ف،ض)
9 کے حروف (ط،ص،ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5)
تمام نمبروں کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2
گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:
(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!
علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
28 مارچ تا 3 اپریل 2022
پیر 28 مارچ 2022
آج کا حاکم عدد 3 ہے۔زندگی آگے بڑھے گی۔ مالی امور میں آگے بڑھنے کے مواقع مل سکتے ہیں۔ کچھ جذبات بھی اچھل کود کرسکتے ہیں۔2,3,4,7,8 اور9کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔ 1,5اور6 عدد والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ”یارحیم، یارحمٰن، یااللہ” 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔
منگل 29مارچ 2022
آج کا حاکم عدد 2 ہے۔منگل اور دو کا عدد باہم مختلف مزاج رکھتے ہیں۔ منگل تیزی، آگ اور پھرتی جب کہ 2 جذبات کا نمائندہ ہے۔ کچھ لوگوں کے جذبات بے قابو ہوسکتے ہیں۔1,3,4,5,8,اور9 عدد والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔2,6 اور7 والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم” 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درود شریف پڑھنا بہتر ہوگا۔
بدھ 30 مارچ 2022
آج کا حاکم عدد 8 ہے۔سفر میں رکاوٹ ہوسکتی ہے۔ گاڑی خراب ہوسکتی ہے۔ معاہدہ ہوتے ہوتے کسی جز پر اختلاف ہوسکتا ہے۔ بولتے بولتے زبان لڑکھڑاسکتی ہے۔
2,3,4,6,7اور8 اور عدد والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔
1,5اور9 عدد والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص”یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ” 41 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔
جمعرات 31 مارچ 2022
آج کا حاکم عدد 7 ہے۔اچھا دن ہے۔ آپ کی خوش بختی کا دروازہ اچانک کھل سکتا ہے۔ ایک سرپرائز دینے والا دن ہوسکتا ہے۔3,4,5,7,8 اور9 عدد والوں کے لیے بہتر دن ہے۔1,2اور6 عدد والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص”سورۂ فاتحہ 7 بار یا یاقدوس، یاوھابُ، یااللہ” 21 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔
جمعہ یکم اپریل 2022
آج کا حاکم عدد 8 ہے۔محتاط رہیں کچھ مشکل کا سامنا ہوسکتا ہے۔
جمعہ خوب صورتی اور امن کا دن ہے جب کہ 8 اسے خراب کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔
2,3,4,6,7 اور8 کے لیے بہتری کی امید ہے۔1,5اور9 عدد والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔
ہفتہ 2اپریل 2022
آج کا حاکم عدد 2 ہے۔مدوجذر یعنی اپ ڈاؤن کا دن لیکن یہ بڑے مدوجذر نہیں چھوٹے ہوسکتے ہیں لیکن یہی چھوٹے کچھ کے لیے بہت بڑے بھی ہوسکتے ہیں۔
1,3,4,5,8اور9 عدد والوں کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔2,6 اور7عدد کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص”یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔
اتوار 3 اپریل 2022
آج کا حاکم نمبر 5 ہے۔سفر ہوسکتا ہے مشاورت کے لیے اچھا دن ہے۔ حکومتی سطح پر کوئی تبدیلی ہو تو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔1,2,5,6,7اور9 کے لئے اچھا دن کی امید ہے۔ ,3,4اور8 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاحی، یاقیوم، یااللہ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔
The post روحانی دوست appeared first on ایکسپریس اردو.