برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا20اپریل
پیر اور منگل چاند آمدن کے خانے میں موجود ہوگا۔ آمدن میں اضافے کی امید ہے یہ پیسہ کچھ اچانک آسکتا ہے۔ غیرمتوقع طور پر ایک اچھا وقت ہے۔ بدھ اور جمعرات کو سفر ہوسکتا ہے۔ اہم رابطے ہوسکتے ہیں۔ آمدن میں بہتری کے راستے کھلیں گے۔ ہفتہ اور اتوار پرسکون دنوں کی امید ہے۔ بس اولاد کے حوالے سے کچھ فکرمندی ہوسکتی ہے۔
برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
پیر اور منگل کو نئی جاب یا نئی مصروفیت کا امکان ہے جس کا تعلق آن لائن، سفر اور بیرون ملک سے ہوسکتا ہے۔
بدھ اور جمعرات والدہ سے فائدہ ہوسکتا ہے آمدن میں ایک اچھے اضافے کی امید ہے وراثتی فائدہ بھی ہوسکتا ہے۔
جمعہ اور سفر اور کمیونیکیشن کے ذرائع سے فائدہ ہوگا۔ آپ کا رجحان ان امور کی جانب رہے گا اتوار ایک پرسکون دن ہونے کی امید ہے۔
برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
آپ کا ہفتہ آپ کیریئر کے حوالے سے اہم ہوسکتا ہے۔ آپ پر کچھ سنیئرز کا دباؤ ہوسکتا ہے۔ آپ کے کام پر انگلی اٹھ سکتی ہے۔ آپ کا سیارہ کم زور خانے میں آچکا ہے۔ آپ کا رویہ عمل کم اور تخیلاتی زیادہ ہونے کی وجہ امور میں کچھ توازن بگڑسکتا ہے۔
منگل بدھ انویسٹ منٹ نہ کریں، رسک نہ لیں، پیسہ ڈوب سکتا ہے، کسی سبز باغ میں نہ پڑیں۔جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔
برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
پیر منگل ایک دوست (صنفِ مخالف) کے خصوصی تعاون سے آپ کوئی اہم معاملہ سلجھاتے نظر آتے ہیں۔ ایسے وقت میں مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔
بدھ اور جمعرات کچھ مشکل ہوسکتا ہے متضاد سوچیں آپ کو پریشان کرسکتی ہیں۔ ممکن ہے کوئی فیصلہ کرنے میں مشکل کا سامنا ہو اگر ایسا ہو تو جمعہ کے بعد ہفتہ یا اتوار تک صبر سے کام لیں جمعہ کو بالکل تیزی نہ کریں۔
برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
مخالفین آپ کے لیے افواہوں کا نقارہ بجاسکتے ہیں۔ آپ اس کیفیت میں خود کو ڈاؤن محسوس کریں گے اور اندیشہ ہے کہ کوئی جذباتی قدم نہ اٹھالیں، ایسے وقت میں صبر اور اچھے وقت کے انتظار کے سوا کچھ اچھا نہیں ہوسکتا ہے۔
کسی غیراخلاقی یا غیرقانونی راہوں سے گریز کریں، آپ ایسے وقت میں کسی نامناسب شخص سے قربت کی وجہ سے کئی مناسب لوگوں اور عزت کو گنواسکتے ہیں۔ جمعہ کو کوئی فائدہ ہوسکتا ہے۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
آپ سیارہ مخالفین کے گھر جاگھسا ہے۔ یہاں صورت حال آپ کی سمجھ سے قابو نہیں ہونے والی نئے کاموں میں عقل نہیں عشق کام آئے گا۔ آپ ایک بے ساختگی کی کیفیت محسوس کریں گے، بدھ اور جمعرات مالی فائدہ ہونے کی امید ہے۔
جمعے اور ہفتے کوئی اچھی خبر سن سکیں گے ازدواجی تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔ اور ایسے وقت میں آپ منگنی یا شادی جیسے ڈور سے باندھے بھی جاسکتے ہیں۔
برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
آپ کا سیارہ، محبت اور شادی کا سیارہ یعنی زہرہ مریخ اور زحل تینوں سیارے ایک ماہ کے لیے محبت کے خانے میں رہیں گے۔ اس ہفتے من پسند جگہ رشتہ ہونے کی امید ہے۔ اس کے لیے پیر اور جمعرات اور جمعہ موزوں ایام ہیں ہفتہ اور اتوار مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ بزنس اور کیریئر میں بہتری کی امید ہے۔ بڑا بھائی بزنس میں اچھا مددگار ہوسکتا ہے۔
برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
پیر اور منگل پارٹنر (ازدواجی یا بزنس دونوں) سے کسی بات پر خواہ مخواہ سردی گرمی ہوسکتی ہے۔ آپ کے مزاج میں تلخی کی وجہ کچھ بھی ہو لیکن ایسا رویہ یقیناً بعد میں پچھتاوا ہی دیتا ہے۔ آپ کی تخلیقی صلاحیت کا گراف بہت بلند ہے اگر آپ مصوری، فسانہ نگاری یا شاعری سے تعلق رکھتے ہیں تو یقیناً یہ ہفتہ آپ کو بلند خیال کی معراج دے سکتا ہے۔ بچوں سے خوشیاں اور ان کی طرف توجہ زیادہ ہوسکتی ہے۔
برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر
آپ کا سیارہ مشتری شمس، عطارد اور نیپچون سے ملاقات کررہا ہے۔ اس کا نتیجہ آپ کے کیریئر میں تبدیلی، بہتری اور نئی راہوں کی تلاش ہوسکتا ہے۔ مریخ و زہرہ کی وجہ سے آپ کے خیال میں حسن، پختگی اور دوراندیشی اُمڈ کر آسکتی ہے۔ پیر اور منگل کو بزنس میں بہتری کی امید ہے۔ بدھ اور جمعرات اچھے دن ہیں، کسی من پسند فرد سے ملاقات ہوسکتی ہے۔ ہفتے اور اتوار کو مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔
جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
پیر اور منگل کو مریخ زہرہ اور زحل آمدن کے خانے میں ہوگا اور چاند خوشی اور لاٹری کے راستوں کو صاف کرے گا۔ امید ہے کہ یہ ایام مالی لحاظ سے کوئی خوش خبری لاسکتے ہیں۔ بدھ اور جمعرات کو بزنس اور کام کاج میں بہتری تو ہوگی لیکن شریکِ تجارت یا شریک حیات سے کسی بات پر اختلافِ رائے کچھ پریشان کرسکتا ہے۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار بہت اچھے ایام ہیں۔ شریکِ حیات سے اختلاف اتفاق میں بدل سکتا ہے۔
برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
قریب ونزدیک کے دوست اور آپ سے رابطے میں ہوں گے۔ بزنس کے راستے کھلیں گے۔ مقدر کا ستارہ آپ کے ماتھے کو چمکا رہا ہے۔ آپ کی زبان کی مٹھاس آپ کو بزنس، سماجی اور سیاسی کام یابیاں دینے پر مجبور ہوجائے گی۔ بدھ اور جمعرات کو مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ بچوں سے راحت ملے گی۔ جمعے اور ہفتے کو کوئی نیا بزنس شروع کرتے نظر آتے ہیں۔ آپ کے ساتھ کام کرنے والے آپ کے ساتھ مخلص ہیں۔ یہ بات کام یابی کی ضمانت ہوتی ہے۔
برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
پیر اور منگل کو سفر ہوسکتا ہے اور اچھے لوگوں سے ملاقات ہوسکتی ہے۔ یہاں ذہن الجھاؤ میں ہوگا۔ بچوں کے حوالے سے کچھ فکریں لاحق ہوسکتی ہیں، ان کی صحت اور تعلیم کے حوالے سے۔ جمعرات اور جمعے کو خفیہ امور میں محتاط رہیں۔ بیرون ملک سے کوئی آفر مل سکتی ہے۔ اخراجات کو کنٹرول کریں۔ ہفتے اور اتوار بہت اچھے ایام ہیں۔ محبت کی دیوی مہربان ہوگی۔ شادی کا امکان بھی ہوسکتا ہے۔
The post علمِ نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ appeared first on ایکسپریس اردو.