لاہور: ہمارے یہاں عام طورپرچھپکلیوں کو زہریلا اور منحوس تصورکیاجاتا ہے جس کی وجہ سے اکثرلوگ ناصرف چھپکلیوں کوماردیتے ہیں جب کہ گھروں میں پائی جانیوالی چھپکلیوں سے خواتین بہت زیادہ ڈرتی بھی ہیں۔
ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے ملک کے معروف ہرپیٹالوجسٹ ڈاکٹروسیم احمد خان نے بتایا کہ یہ تاثردرست نہیں ہے کہ چھپکلیاں زہریلی ہوتی ہیں۔ پاکستان سمیت دنیابھرمیں جتنی بھی چھپکلیاں پائی جاتی ہیں ان میں سے صرف ایک چھپکلی زہریلی ہے جو سنٹرل امریکا میں پائی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں85 اقسام کی چھپکلیاں ہیں یہ سب بے ضررہیں۔ چھپکلی اگردودھ یاکھانے میں گرجائے تواس سے کھانااوردودھ زہریلانہیں ہوتا۔ ایسا دودھ پینے یاکھاناکھانے سے قے آسکتی ہے۔ فوڈپوائزنگ ہوسکتی ہے یاکوئی معمولی الرجی ہوسکتی ہے لیکن موت نہیں۔ فوڈپوائزنگ اورالرجی بھی اس وجہ سے کیونکہ چھپکلیاں گندی جگہوں پرگھومتی ہیں تاہم وہ خود زہریلی نہیں ہوتی ہیں۔ بعض ممالک میں چھپکلیوں کوایک پالتوجانورکے طورپرپالابھی جاتا ہے۔
The post پاکستان میں چھپکلیوں کی 85 اقسام، کوئی زہریلی نہیں appeared first on ایکسپریس اردو.