قیمہ پوٹلی
اجزا:
قیمہ (400 گرام)،
میدہ (ایک پیالی)،
سوجی (دو کھانے کے چمچے)،
گھی (ایک چوتھائی پیالی)،
نمک (حسب ذائقہ)،
ہری مرچ (تین عدد)،
تیل (تلنے کے لیے)،
زیرہ (ایک چائے کا چمچا)،
کٹی ہوئی ادرک(دو کھانے کے چمچے)،
پسی ہوئی سرخ مرچ(ایک چائے کا چمچا)،
دہی(تین چوتھائی پیالی)،
گرم مسالا( ایک چائے کا چمچا)،
باریک کٹا ہوادھنیا (دو کھانے کے چمچا)
ترکیب:۔
میدہ، سوجی، نمک اور گھی کو گرم پانی کے ساتھ سخت گوندھ لیں، اب اسے آدھے گھنٹے کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں، اس کی بیس گولیاں بنالیں، ہری مرچ کاٹ کر الگ رکھ لیں ایک کڑاہی میں ایک کھانے کے چمچے کے برابر تیل گرم کریں اور دھنیا ڈال دیں۔ جب کڑکڑانے لگے، تو قیمہ ڈال دیں اور آدھا پکنے تک تلیں۔ اگر ضروری ہو تو تھوڑا سا پانی بھی شامل کر دیں۔ کٹی ہوئی ادرک، ہری مرچیں، پسی ہوئی سرخ مرچ، دھنیا، پسا ہوا زیرہ اور نمک شامل کر کے اچھی طرح ملائیں۔ ہلکی آنچ پر پندرہ منٹ تک پکائیں اور دہی شامل کر دیں۔
دہی شامل کرنے کے بعد دس منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور چمچا چلاتی رہیں۔ جب قیمہ پوری طرح پک جائے اور خشک ہو جائے تو اس پر گرم مسالا اور ہرا دھنیا چھڑکیں اور اور اچھی طرح ملا کر ٹھنڈا کریں۔ میدے کی گولیوں کو تین انچ قطر کی چھوٹی پڑیا کی شکل میں رول کرلیں، درمیان میں تھوڑا سا قیمہ رکھیں اور کناروں پر تھوڑا سا پانی لگاکر پوٹلی کی شکل بنالیں اور دباکر بند کر دیں۔ درمیانے گرم تیل میں سنہری رنگت ہونے تک ڈیپ فرائی کریں، چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔
بیف سلاد
اجزا:
بیف روسٹ(دو عدد)،
سرکہ(تین کھانے کے چمچے)،
نمک(آدھا چائے کا چمچا)،
کالی مرچ(چٹکی بھر)،
زیتون کا تیل(آدھی پیالی)،
سرسوں(دو چائے کے چمچے)،
پسا ہوا لہسن( ایک جوا)،
اجوائن( تین کھانے کے چمچے)،
ٹماٹر(دو عدد)چھیل کر کاٹ لیں،
ابلے ہوئے انڈے(دو عدد)گول گول کاٹ لیں
ترکیب:
بیف کو دھوکر اس میں نمک، کالی مرچ، لیموں کا رس اور پانی شامل کر کے اسے چولھے پر درمیانی آنچ میں پکائیں، گل جانے پر باریک پارچوں میں کاٹ لیں۔ ایک چھوٹے سے پیالے میں سرکہ، نمک، کالی مرچ اور سرسوں ملالیں، پھر اس میں زیتون کا تیل شامل کر دیں، اس کے بعد اس پیالے میں اجوائن اور لہسن ڈال دیں۔
اس ڈریسنگ کو گوشت کے اوپر پھیلاکر تین گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد آدھے گھنٹے کے لیے اوون میں درمیانے درجہ حرارت پر بیک کر لیں۔ بیف کو سرونگ پلیٹ میں رکھ کر سجالیں، ٹماٹر انڈے، پیاز اور دھنیے کے پتوں سے سجا کر پیش کریں۔
چاول کے پیڑے
اجزا:
چاول (ایک پیالی) تین کنی ابلے ہوئے
ابلا ہوا مرغی کا گوشت (ایک پیالی) بغیر ہڈی
انڈا (ایک عدد)
نمک (حسب ذائقہ)
کُٹی ہوئی کالی مرچ (ایک چائے کا چمچا)
ہرا دھنیا (دو کھانے کے چمچے)
ہری مرچ (دو سے تین عدد)
چکن پاؤڈر (ایک چائے کا چمچا)
پسا ہوا زیرہ (ایک چائے کا چمچا)
باریک کٹی ہوئی بند گو بھی (ایک پیالی)
چیڈر چیز (200گرام) کیوبز میں کٹی ہوئی
میدہ (آدھی پیالی)
نمک (آدھا چائے کا چمچا)
کالی مرچ (آدھا چائے کا چمچا)
انڈے (دو عدد) پھینٹ لیں
بریڈ کرمبز (ایک پیالی)
ترکیب:
چاول اور چکن کو چوپر میں اچھی طرح چوپ کر لیں، پھر اس میں ایک عدد انڈا، نمک، کالی مرچ، ہرا دھنیا، ہری مرچ، چکن پاؤڈر اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ اب اس آمیزے کو پیالے میں نکال لیں۔ اب اس میں بند گوبھی شامل کر کے ملائیں، پھر اس آمیزے کو ہاتھوں کی مدد سے پھیلا کر اس میں چیز کا کیوب رکھ کر گول بال بنا لیں۔
ایک پیالے میں میدہ ڈال کر اس میں کالی مرچ اور نمک ڈال کر ملا لیں۔ اب بالز کو میدے میں کوٹ کر پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبوئیں اور پھر بریڈ کرمبز میں کوٹ لیں۔ ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیڑوں کو ڈیپ فرائی کرلیں۔ مزے دار چاول کے پیڑے یا ’رائس بال‘ تیار ہیں۔
The post دیس بدیس کے کھانے appeared first on ایکسپریس اردو.